فلسطینی گروپوں کی آیا صوفیہ فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان

القدس میں  فلسطینیوں کے ایک گروپ  نے گذشتہ روز القدس میں  ترکی کے قونصل جنرل  سے  ملاقات کی۔گروپ نے   اپنے ہاتھوں میں  ترکی کے پرچم  ، صدر رجب طیب ایردوان  اور آیا  صوفیہ مسجد کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں

1456826
فلسطینی گروپوں کی آیا صوفیہ فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان

 فلسطینیوں کے ایک گروپ  نےالقدس میں  ترکی کے قونصل خانہ میں آیا صوفیہ   دوبارہ سے عبادت کے لیے کھولنے کے فیصلے کی حمایت  کی ہے۔

القدس میں  فلسطینیوں کے ایک گروپ  نے گذشتہ روز القدس میں  ترکی کے قونصل جنرل  سے  ملاقات کی۔

گروپ جس نے   اپنے ہاتھوں میں  ترکی کے پرچم  ، صدر رجب طیب ایردوان  اور آیا  صوفیہ مسجد کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں   کا  دروازے پر  استقبال ترکی کے عبوری  قونصل جنرل سفیر احمد رضا دیمر   نے  کیا۔

اس گروپ میں  الخلیل  قبائل کے ترجمان ویدی الجبری  نے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ   آیا صوفیہ  کی ایک مسجد کی حیثیت سے عبادت کے لئےدوبارہ کھولنے  کے فیصلے  کی حمایت کرتے ہیں  کیونکہ یہ  مسلمانوں کا حق ہے۔

دوسری طرف ، القدس  کی سرکردہ شخصیات میں سے شیخ نورین الدین الرجبی نے  آیا صوفیہ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے۔

گروپ نے عبوری قونصلر جنرل  کے ساتھ گروپ  تصویر کھینچنے کے بعد قونصل خانے سے روانہ ہوگیا۔  



متعللقہ خبریں