ٹرکش ائیر لائنز (THY) کی 25 جون کو امریکہ نیو یارک کے لیے خصوصی پرواز

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے ٹکٹ نیویارک کے دفتر ، ٹی ایچ وائی کال سنٹر اور ای-میل ایڈریس "nycinfo@thy.com" (THY) سے حاصل کیا جاسکتا ہے

1442191
ٹرکش ائیر لائنز (THY) کی 25 جون کو  امریکہ نیو یارک کے لیے خصوصی پرواز

ٹرکش ائیر لائنز (THY)   جس نے نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) پھیلنے کی وجہ سے امریکہ کے لیے اپنی پروازوں کو معطل  کردیا تھا  امریکہ میں  مقیم ترک شہریوں کے لئے 25 جون (کل) کو نیویارک سے خصوصی پرواز کا اہتمام کرے گی۔

اس بارے میں نیویارک میں ترکی کے قونصل خانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

'' اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹرکش ائیر لائینز نے  25 جون  بروز جمعرات  نیو یارک کے مقامی وقت کے مطابق   بارہ بجے  جان ایف کنیڈی ائیر پورٹ سے  استنبول کے لیے ٹی کے 4902 فلائٹ کا اہتمام کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے ٹکٹ نیویارک کے دفتر ، ٹی ایچ وائی کال سنٹر اور ای-میل ایڈریس "nycinfo@thy.com" (THY) سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  کوویڈ ۔19 کی علامت  رکھنے والے  اس سے قبل  کوویڈ 19  کی تشخیص کیے گئے  کسی بھی شخص کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔

بین الاقوامی پروازوں کے دائرہ کار میں کوویڈ ۔19 پابندیوں کی وجہ سے 3 ماہ کے لئے رکاوٹ بنی تھیں ، امریکہ سے THY کی پہلی طے شدہ پرواز  21 جون کو استنبول پہنچی تھی۔

 

اگرچہ امریکہ کے شکاگو اور واشنگٹن کے شہروں سے طے شدہ پروازیں شروع ہوچکی ہیں ، لیکن ابھی تک نیویارک کی پروازیں اس دائرہ کار میں شامل نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں