صومالیہ:ترک عسکری تربیت گاہ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ترک  سفیر مہمت یلماز نے  بتایا کہ " ترک سوم" عسکری تربیت گاہ میں طلبہ  کے انتخاب کے وقت مجمعے میں شامل ہوئے ایک خود کش حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا

1441476
صومالیہ:ترک عسکری تربیت گاہ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ترک عسکری تربیت گاہ کے سامنے ایک خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

 ترک  سفیر مہمت یلماز نے  بتایا کہ " ترک سوم" عسکری تربیت گاہ میں طلبہ  کے انتخاب کے وقت مجمعے میں شامل ہوئے ایک خود کش حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا ۔

 اس واقعے میں ایک دھماکہ بھی ہوا جس میں 1 شخص ہلاک ہو گیا ۔

اس  واقعے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ  خطے میں دہشتگرد تنظیم الشباب بارہا حفاظتی قوتوں اور عام شہریوں پر حملے کرتی رہتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں