فلسطین کو کسی کی جھولی میں ڈال دیا جائے اور ہم خاموش رہیں، یہ ممکن نہیں ہے: ایردوان

کورونا وائرس کووِڈ۔19 وباء نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی علاقہ، قوم یا ملک دادا گیری یا امتیازیت کا حق نہیں رکھتا: صدر رجب طیب ایردوان

1423139
فلسطین کو کسی کی جھولی میں ڈال دیا جائے اور ہم خاموش رہیں، یہ ممکن نہیں ہے: ایردوان
Usame Cemal.jpg
cumhurbaskani erdogan.jpg

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ فلسطین کی زمین کو تھالی میں رکھ کر کسی کو بخش دیا جائے اور ہم اس کے مقابل خاموش رہیں یہ ممکن نہیں ہے۔

صدر ایردوان نے امریکی مسلمانوں کو عید کے موقع پر ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔

پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ " اللہ سے میری دعا ہےکہ عید سعید کے یہ مبارک دن امریکی مسلمانوں اور تمام عالم اسلام  اور انسانیت کے لئے امن، سلامتی، اور امن و امان والے دور کے پیامبر ثابت ہوں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کووِڈ۔19 وباء نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی علاقہ، قوم یا ملک دادا گیری یا امتیازیت کا حق نہیں رکھتا۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ میں ایک دفعہ پھر اس بات کو دوہرانا چاہتا ہوں کہ تین سماوی ادیان کے لئے مقدس اور ہمارا قبلہ اوّل یعنی بیت المقدس شریف مسلمانوں کی ریڈ لائن ہے۔

فلسطین کو کسی کی جھولی میں ڈالے جانے کے مقابل ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

امریکی مسلمان سول سوسائٹیوں کے پلیٹ فارم کی حیثیت کی حامل امریکی مسلم آرگنائزیشنز کونسل USCMO کے سیکرٹری جنرل اسامہ جمال نے بھی کہا ہے کہ" صدر رجب طیب ایردوان نے ایسے مشکل دور میں جس قیادت کا مظاہرہ کیا ہے وہ حقیقتاً قابل ستائش ہے۔ ہم صدر ایردوان اور پوری ترک ملت کا شکریہ ادا کرتے ہیں"۔



متعللقہ خبریں