ترکی میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 276 ہو گئی

24 گھنٹوں میں 37 ہزار 507 تجزیات کیے گئے جن کے نتیجے میں 952 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی

1422112
ترکی میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 276 ہو گئی

ترکی میں شعبہ صحت اور دیگر اداروں کی کورونا وائرس کے خلاف کوششوں کا ثمر سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یومیہ جانی نقصان اور نئے کیسسز کی تعداد میں گرواٹ امید افزا  ہے۔

حالیہ ایک دن میں 27 اموات کے ساتھ مجموعی جانی نقصان 4 ہزار 276 ہو گیا ہے۔

اسی دورانیہ میں 37 ہزار 507 تجزیات کیے گئے جن کے نتیجے میں 952 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی  ہے۔

اسپتالوں سے علاج معالجہ مکمل ہونے  کے بعد فارغ کیے جانے والے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 121 رہی ہے ، جس کے بعد وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی کل تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 111  ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں