ٹرکش ایئر لائنز نے پروازیں بند رکھنے کی مدت میں توسیع کر دی

ٹرکش ایئر لائنز THY نے کورونا وائرس وباء کی وجہ سے پروازیں بند رکھنے کی مدت میں توسیع کر دی

1420975
ٹرکش ایئر لائنز نے پروازیں بند رکھنے کی مدت میں توسیع کر دی

ٹرکش ایئر لائنز THY نے کورونا وائرس وباء کی وجہ سے پروازیں بند رکھنے کی مدت میں اندرون ملک پروازوں کے لئے 4 جون اور بیرون ملک پروازوں کے لئے 10 جون تک توسیع کر دی ہے۔

THY کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق کووِڈ۔19 کی وجہ سے اندرون اور بیرونِ ملک پروازوں کو بند رکھنے کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔

فیصلے کی رُو سے THY کی اندرون ملک پروازیں 4 جون اور بیرون ملک پروازیں 10 جون تک بند رہیں گی۔

دوسری طرف اختیار کردہ تدابیر کے دائرہ کار میں اب مسافر اپنے ساتھ لائے گئے چھوٹے بیگیج کیبن میں نہیں رکھ سکیں گے بلکہ اسے بھی دیگر بھاری سامان کے ساتھ ہولڈ بیگیج میں وصول کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ 8 کلو گرام کے کیبن بیگیج کا حق اب طیارے کے ہولڈ بیگیج میں شامل کیا جائے گا تاہم دستی بیگ کو کیبن میں رکھا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ THY نے اس سے قبل جاری کردہ بیان میں اندرون اور بیرونِ ملک پروازوں کو 28 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں