برائے مہربانی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، لاپرواہی نہ برتیں: قالن

یہ تدابیر ترکی کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں اور صرف اسی صورت میں موئثر ثابت ہو سکتی ہیں کہ جب ہم سب مل کر ان پر عمل کریں: صدارتی ترجمان ابراہیم قالن

1379499
برائے مہربانی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، لاپرواہی نہ برتیں: قالن

ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کووِڈ۔19 وباء کے بارے میں کی گئی تنبیہات  پر توجہ دی جائے اور نہایت احتیاط سے ان پر عمل کیا جائے۔

ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں قالن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں اختیار کردہ تدابیر اور کل جاری کردہ تازہ حفاظتی تدابیر ترکی کے لئے کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ " یہ تدابیر صرف اسی صورت میں موئثر ثابت ہو سکتی ہیں کہ جب ہم سب مل کر ان پر عمل کریں۔ برائے مہربانی اس بارے میں جو وارننگ دی جا رہی ہیں ان پر توجہ دیں۔ جن چیزوں کے بارے میں متنبہ کیا جا رہا ہے ان کے بارے میں احتیاط کریں اور لا پرواہی نہ برتیں"۔



متعللقہ خبریں