مہاجرین کے ساتھ یونان کا روّیہ نازی طریقوں کی یاد تازہ کر رہا ہے: حامی آق سوئے

یونان کے وزیر خارجہ نکوس دیندیاس کا بیان اس ملک کی بے مہار، غیر قانونی اور غیر انسانی پالیسیوں کا ٹھوس ثبوت ہے: حامی آق سوئے

1378406
مہاجرین کے ساتھ یونان کا روّیہ نازی طریقوں کی یاد تازہ کر رہا ہے: حامی آق سوئے

ترکی وزارت خارجہ کے ترجمان حامی آق سوئے نے یونان کی زیرِ عمل پالیسی پر سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔

یونان کے وزیر خارجہ نکوس دیندیاس  کی طرف سے سوشل میڈیا  سے جاری کئے گئے بیان کے جواب میں جاری کردہ تحریری بیان میں آق سوئے نے کہا ہے کہ دیندیاس کا بیان اس ملک کی بے مہار، غیر قانونی اور غیر انسانی پالیسیوں کا ٹھوس ثبوت ہے۔

آق سوئے نے کہا ہے کہ یونان کی طرف سے مہاجرین کے ساتھ جاری مخاصمانہ روّیہ نازی طریقوں کی یاد تازہ کر رہا ہے۔

یونان اپنے دعوے کے مطابق ان انسانیت کے لئے شرمناک طریقوں کے ساتھ یورپی یونین کی سرحدوں  کا دفاع کر رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ یورپی یونین  کے تمام بنیادی اصولوں اور اقدار کو پاوں تلے روند رہا ہے۔

حامی آق سوئے نے کہا ہے  کہ اس روّیے کے ساتھ یونان یورپی انسانی حقوق سمجھوتے اور اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق تمام سمجھوتوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

یونان کے لیبیا کے معاملے میں بھی غلط روش  پر ہونے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارے ،لیبیا کی تسلیم شدہ حکومت کے ساتھ طے پانے والے، سمجھوتے لیبیا کے کسی مخصوص طبقے کے نہیں لیبیا کی پوری عوام کے مفاد میں ہیں۔ یونان کو اس پر کوئی بے چینی ہے تو وہ ہماری پیٹھ پیچھے نہیں ہمارے سامنے آ کر اس پر بات کرے۔

یونان کے وزیر خارجہ دیندیاس کے ملک کی ترک اقلیت کے بارے میں روّیے پر بھی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حامی آق سوئے نے کہا ہے کہ یونان کا البانی اقلیت کو یونان قومی اقلیت کہنا اور ترک اقلیت کو ترک نہ کہنا کھلے بندوں دو رُخی ہے۔



متعللقہ خبریں