یونان نے بین الاقوامی قوانین اوریوروپی یونین کے قوانین کو معطل کررکھا ہے: چاوش اولو

انہوں نے کہا کہ  لاکھوں افراد شام میں بے گھر ہو چکے ہیں  جنہوں نے ہماری سرحدوں کا رخ اختیار کرلیا ہے۔  مشرق وسطی ہمسایہ ہے اور دور بھی نہیں ہے۔  ان واقعات کا اثر  لازمی طور پر یورپ پر بھی مرتب ہو رہا ہے

1373216
یونان نے بین الاقوامی قوانین اوریوروپی یونین کے قوانین کو معطل کررکھا ہے: چاوش اولو

وزیر خارجہ  میلود چاوش اولو نے کہا ہے کہ  یونان نے بین الاقوامی قوانین اور  اور یوروپی یونین کے قوانین   پر عمل درآمد کو معطل  کردیا ہے۔

انہوں نےان  خیالات کا اظہارجرمن بلڈ اخبار کو ایک بیان دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  لاکھوں افراد شام میں بے گھر ہو چکے ہیں  جنہوں نے ہماری سرحدوں کا رخ اختیار کرلیا ہے۔  مشرق وسطی ہمسایہ ہے اور دور بھی نہیں ہے۔  ان واقعات کا اثر  لازمی طور پر یورپ پر بھی مرتب ہو رہا ہے۔

انہوں نے یونان کے  پناہ گزینوں سے متعلق رویے  پر شدید تنقید  کرتے ہوئے  کہا ہے  کہ '' یوروپی یونین کے رکن یونان نے بین الاقوامی قونین  اور یورپی یونین کے قوانین کو  معطل کردیا ہے ۔ یہ پناہ گزینوں کو خشکی  اور سمندر ہر جگہ سے  گولیوں کا نشانہ بنا رہے، ان کی ربڑ کی کشتیوں کو غرق کررہے ہیں اور ان  پر آنسو گیس کا استعمال کررہے ہیں جوکہ  غیر انسانی سلوک ہے۔  یونانی پولیس  کے حملے کے نتیجے میں اب تک 3 افراد کو ہلاک اور  متعدد  زخمی  ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی، شام کے خطے  ادلیب میں   پناہ گزینوں کا بوجح آٹائے ہوئے ہے لیکن اس کے باوجود  کئی ایک ممالک اس کا اپنی  تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور وہ  اپنے اپنے اپنے ملک میں ان پنا گزینوں کی آمد کو روک رہے ہیں تاکہ ان پناہ گزینوں کی دیکھ بھال صرف ترکی ہی کرےلیکن ترکی اتنا بھاری بوجھ تنہا برداشت نہیں کرسکتا۔  اسے ایک  دہمکی، بلیک میلنگ  یا   سیاسی  کھیل کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔



متعللقہ خبریں