دہشت گرد  تنظیم PKK کے سرغنہ عبداللہ اوجالان  کو اٹلی کی اعزازی شہریت دینے پر ترکی کی شدید مذمت

وزارت خارجہ  کی جانب سے  جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ   اٹلی کے  بلدیاتی ادارے  فوسالتو  کی جانب سے دہشت گردی کے سرغنہ  عبداللہ اوجالان  جو  ہزاروں افراد   کے قتل میں  ملوث ہے کو اعزازی شہریت دیا  جانا  ایک  شرمناک واقعہ ہے  جس کی جتنی بھی مذمت کی

1373363
دہشت گرد  تنظیم PKK کے سرغنہ عبداللہ اوجالان  کو اٹلی  کی اعزازی شہریت دینے پر ترکی کی شدید مذمت

اٹلی کی   جانب سے  ترکی  کی  دہشت گرد  تنظیم PKK کے سرغنہ  عبداللہ اوجالان  کو اعزازی شہریت دیے جانے پر اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ  کی جانب سے  جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ   اٹلی کے  بلدیاتی ادارے  فوسالتو  کی جانب سے دہشت گردی کے سرغنہ  عبداللہ اوجالان  جو  ہزاروں افراد   کے قتل میں  ملوث ہے کو اعزازی شہریت دیا  جانا  ایک  شرمناک واقعہ ہے  جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔  

وزارت  خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریر ی بیان میں کہا گیا ہے کہ   40 ہزار معصوم افراد  کے قتل ،  منشیات ، منی لانڈرینگ  اور بچوں کےاغوا  میں ملوث  جس کا نام  یورپی یونین  کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں بھی شامل ہے  کو  قانونی   حیثیت دیا جانا  ایک شرمناک واقعہ ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  اس قسم کی کوششیں   بین الاقوامی قوانین کی  کھلام کھلا خلاف ورزی اور یورپی  یونین کے ساتھ تعاون کے روح کے منافی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم ایک بار پھر اطالوی حکام سے اس اقدام کے خلاف دہشت گرد تنظیم کے خلاف جنگ میں تعاون کی توقع کا  رکھتے ہیں اور حکومتِ اٹلی سے دہشت گردی  کے خلاف جنگ  میں ترکی کے ساتھ تعاون  کی امید رکھتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں