ایردوان۔ روحانی ملاقات

ایردوان ۔ روحانی مذاکرات میں ادلب سمیت علاقائی مسائل اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی

1369245
ایردوان۔ روحانی ملاقات
erdoğan michel.jpg

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

صدارتی دفتر شعبہ مواصلات سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ایردوان ۔ روحانی مذاکرات میں ادلب سمیت علاقائی مسائل اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

دوسری طرف صدر ایردوان نے یورپی یونین کونسل  کے سربراہ چارلس مشیل کے ساتھ بھی ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مواصلات دفتر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذاکرات میں ایردوان نے ادلب میں شدت اختیار کرتے انسانی بحران اور اس کے علاقائی اثرات کی طرف اشارہ کیا اور کہا ہے کہ شامی انتظامیہ  کی جارحیت کے خلاف مشترکہ اور پُر عزم روّیے کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔


ٹیگز: #ادلب

متعللقہ خبریں