ترکی، ادارہ برائے مہاجرین میں اب پشتو زبان کی سہولت بھی دی جائیگی

ترکی، انگریزی، عربی، روسی، جرمن اور فارسی زبانوں  میں روزانہ 24 گھنٹے تک خدمات ادا کرنے والا یونٹ  اب کے بعد پشتو میں بھی اسی خدمت کو پیش کرے گا

1366041
ترکی، ادارہ برائے مہاجرین میں اب پشتو زبان کی سہولت بھی  دی جائیگی

دفترِ داخلہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی ڈائریکٹریٹ جنرل نے غیر ملکیوں کے خبر رسانی مرکز  میں  خدمات فراہم کردہ زبانوں میں  پشتو زبان  کا بھی اضافہ کیا ہے۔

ادارہ برائے مہاجرین  نے سرکاری  ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ ترکی، انگریزی، عربی، روسی، جرمن اور فارسی زبانوں  میں روزانہ 24 گھنٹے تک خدمات ادا کرنے والا یونٹ  اب کے بعد پشتو میں بھی اسی خدمت کو پیش کرے گا۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ غیر ملکیوں  کو ویزا، قامہ، عالمی تحفظ، عبوری تحفظ کی طرح کے معاملات میں تمام تر  سوالات کا  جواب دینے والا  مذکورہ یونٹ  غیر ملکیوں کی تجاویز اور شکایات کو بھی نوٹ کرتے ہوئے متعلقہ  حکام تک پہنچائے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں