ترک اور امریکی چیف آف جنرل سٹاف کی برسلز میں ملاقات

شام میں سیکورٹی صورتحال اور خطے میں ترک ۔امریکی تعاون کی اہمیت پر غور

1341220
ترک اور امریکی چیف آف جنرل سٹاف کی برسلز میں ملاقات

مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گولیر نے امریکی ہم منصب مارک میلے سے  شام  کے معاملے پر مذاکرات کیے۔

جنرل گولیر نے نیٹو مسلح افواج کے سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں  دورہ  بیلجیم کے دوران برسلز میں امریکی ہم منصب سے ملاقات کی۔

امریکی مسلح افواج کے ترجمان کرنل ڈی ڈی ہاف ہل نے تحریری اعلان میں بتایا ہے کہ "ترک اور امریکی مسلح افواج کے سربراہان کی ملاقات سرانجام پائی ہے، دونوں کمانڈروں نے شام میں سیکورٹی صورتحال اور خطے میں ترک ۔امریکی تعاون کی اہمیت پر غور کیا ، امریکہ ترکی کے ساتھ دو طرفہ سٹریٹیجک  تعلقات کو قیمتی تصور کرتا ہے۔ "

نیٹو  کے رکن 29 ممالک کے چیف آف جنرل سٹاف ۔میثاق  کے ایجنڈے میں شامل اہم معاملات پر غور کرنے کے لیے برسلز میں  یکجا ہیں ۔  دو روز  تک جاری رہنے والے اجلاس کی صدارت نیٹو کی فوجی  کمیٹی کے صدر جنرل اسٹارٹ پیِچ کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں