ترکی: لیبیا کے شہریوں کے لئے ویزے کی معافی

لیبیا کے شہریوں کے لئے ویزے کی پابندی ختم کی جا رہی ہے، فیصلہ صدر رجب طیب ایردوان کے دستخطوں کے ساتھ سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا

1323501
ترکی: لیبیا کے شہریوں کے لئے ویزے کی معافی

لیبیا کے شہریوں کے لئے ویزے کی پابندی ختم کی جا رہی ہے۔

صدارتی فیصلے کے مطابق ویزے کی معافی سے لیبیا کے عمومی پاسپورٹ کے  16 سال سے کم اور 55 سال سے زائد عمر کے  مالک شہری استفادہ کر سکیں گے۔

اس سہولت کے ساتھ لیبیا کے شہری 180 دن کے اندر اندر  اور زیادہ سے زیادہ 90 دن کے لئے سیاحتی  مقصد  کے لئے ترکی آ سکیں گے۔

موضوع سے متعلق فیصلہ صدر رجب طیب ایردوان کے دستخطوں کے ساتھ سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں