اوباما حکومت نے کردوں کا نہیں پی کےکے کا ساتھ دیا تھا:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  نے  ٹویٹر پر اس بات کا انکشاف کیا کہ سابق صدر اوباما کے دور میں   شام میں  کردوں  کے ساتھ  نہیں بلکہ پی کےکے کے ساتھ تعاون  کیا گیا تھا

1283505
اوباما حکومت نے کردوں کا نہیں پی کےکے کا ساتھ دیا تھا:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  نے  ٹویٹر پر اس بات کا انکشاف کیا کہ سابق صدر اوباما کے دور میں   شام میں  کردوں  کے ساتھ  نہیں بلکہ پی کےکے کے ساتھ تعاون  کیا گیا تھا۔

 ٹرمپ نے  اس سلسلے میں ٹویٹر پر  ہڈسن انسٹیٹیوٹ    کے    پیشہ وارانہ ماہرین برائے مشرق وسطی  میں شامل مائیکل ڈوریان   کی ایک رپورٹ  کا متن بھی ٹویٹ کیا ۔

 اس متن کے مطابق ، اوباما دور میں امریکہ کے کردوں کے بجائے    ہمارے اتحادی ملک ترکی    کے خلاف دشمنانہ  عزائم رکھنے والی دہشتگرد تنظیم پی کےکے  کے ساتھ تعاون بڑھایا    اور اس پالیسی نے  پی کےکے اور ترکی کے درمیان  جنگ  کا آغاز کیا ۔

 ٹرمپ نے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ ڈوریان نے  جنوری 2018 کو واشنگٹن میں  ایک پینل کے دوران اناطولیہ ایجنسی کی    کھینچی گئی بعض تصاویر دکھاتے ہوئے حاضرین سے   کہا کہ  شمالی شام   کی اس صورت حال کو دیکھ کر  آپ حیران تو ضرور ہو رہے ہونگے ؟  مگر مجھے کوئی حیرانی نہیں ہے   کیونکہ  یہ ہماری سابقہ حکومت    کا کیا دھرا ہے۔

 



متعللقہ خبریں