مشرقی بحر روم میں ترکی کی کاروائیوں میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں ڈال سکے گا: چاوش اولو

پ کی پشت پناہی کرنے والا خواہ یونان ہو خواہ یورپی یونین مشرقی بحر روم میں ہماری کاروائیوں  کے راستے میں نہ تو رکاوٹ بن سکتا ہے نہ ہی بن سکے گا۔ آپ کو مل بانٹ کر استعمال کا طریقہ سیکھنا ہو گا: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1265853
مشرقی بحر روم میں ترکی کی کاروائیوں میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں ڈال سکے گا: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ کوئی بھی مشرقی بحر روم میں ترکی کی کاروائیوں میں رکاوٹ نہیں ڈال سکے گا۔

میولود چاوش اولو نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دورے کے دوران ینی ایرن کھوئے میں شہریوں کے ساتھ ملاقات کی۔

شہریوں سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کسی قسم کے تردد اور کسی بھی قسم کی حیل و حجت کے بغیر قبرصی ترک عوام کے ساتھ  ہے اور ساتھ رہے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترک فریق   مشرقی بحر روم کے وسائل کو مل بانٹ کر استعمال کرنے  کا رجحان رکھتا ہے۔ ہم نے اس معاملے میں ایک منصفانہ اور حل  کی تجاویز پیش کرنے والے کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی لیکن جیسے ہی یہ بیان جاری کیا گیا یونانی فریق نے اسے فوراً رد  کر دیا ہے کیونکہ ان کی نیت کچھ اور ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ میں یہاں سے انہیں ایک تنبیہہ کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ یہاں جو بھی آپ کی پشت پناہی کر رہا ہے خواہ وہ یورپی یونین ہو خواہ یونان۔ جو کوئی بھی ہو مشرقی بحر روم میں ہماری کاروائیوں  کے راستے میں نہ تو رکاوٹ بن سکتا ہے نہ ہی بن سکے گا۔ آپ کو مل بانٹ کر استعمال کا طریقہ سیکھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کی تمام تر تنبیہات کے باوجود یونانی فریق مشرقی بحر روم میں ہائیڈروکاربن کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم نے انہیں بارہا باور  کرایا ہے کہ  جزیرے کے اطراف میں موجود ہائیڈروکاربن وسائل پر قبرصی ترک عوام کا بھی حق ہے اور انہیں اس بات سے بھی آگاہ کیا ہے کہ ہم کسی بھی صورت قبرصی عوام کا حق غصب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قبرص کے معاملے میں ترک فریق کا صبر جواب دے گیا ہے اور اب تک قبرصی عوام کے جتنے بھی حقوق سے لاپرواہی برتی گئی ہے ان سب کو حاصل کرنے کے لئے ترکی ایک پُر عزم طرزعمل کا مظاہرہ کرے گا۔ ہم ایک طرف تو ڈٹ کر کھڑے ہوں گے دوسری طرف اپنی کاروائیوں کو بھی جاری رکھیں گے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے قبرصی ترکوں کو غازی ماوسا میں قونصل خانہ کھولنے کی بھی خوشخبری سنائی۔



متعللقہ خبریں