ترک اور امریکی مسلح افواج نے مشترکہ پیٹرولنگ شروع کر دی

ترک اور امریکی مسلح افواج نے شام میں فرات کے مشرق میں سکیورٹی زون کے ابتدائی مراحل کے دائرہ کار میں پہلی مشترکہ زمینی پیٹرولنگ شروع کر دی

1265461
ترک اور امریکی مسلح افواج نے مشترکہ پیٹرولنگ شروع کر دی

ترک اور امریکی مسلح افواج نے شام میں فرات کے مشرق میں سکیورٹی زون کے ابتدائی مراحل کے دائرہ کار میں پہلی مشترکہ زمینی پیٹرولنگ شروع کر دی۔

ترکی کے ضلع شان لی عرفا کی تحصیل آقچا قلعے سے 30 کلو میٹر مشرق  میں ترکی کی پرچم بردار 6 بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل ترک مسلح افواج کا کنوائے مشترکہ برّی پیٹرولنگ میں شرکت کے لئے سرحد عبور کر کے امریکی فوجی کانوائے کے ساتھ ملا۔

دونوں  فوجی کانوائے سرحد سے شامی علاقے تل عبید کے دیہی علاقے  کے جنوب کی طرف روانہ ہو گئے۔

پیٹرولنگ کے ساتھ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضائی تعاون بھی شروع ہو گیا ہے۔

سرحدی پٹّی  پر فضائی اور زمینی کاروائیاں جاری ہیں۔

توقع ہے کہ پیٹرولنگ دوپہر تک جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں