روس اورشامی انتظامیہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں سے ہاتھ روکیں: ترکی

صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ  ادلب میں ترک فوجی قافلے پر حملے کے موضوع پرترکی نے  روس سے شدید رد عمل کا اظہار اور مطالبہ کیا ہے کہ دونوں حکومتیں عالمی خلاف ورزیوں سے اجتناب برتیں

1256564
روس اورشامی انتظامیہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں سے ہاتھ روکیں: ترکی

 صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ  ادلب میں ترک فوجی قافلے پر حملے کے موضوع پر    ترکی         نے  روس سے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔

 قالن نے     کابینہ اجلاس کے بعد  اخباری نمائندوں کو بتایا کہ عنقریب صدر ایرودان    روسی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کریں  گی ۔

 دریں اثنا٫،  صدارتی ترجمان نے  امریکہ   اور ترکی   کے درمیان شمالی شام میں ایک محفوظ علاقے کے قیام   سے متعلق کہا کہ اس بارے میں مذاکرات جاری ہیں  اور    مطابقت طے ہوتی دکھائی دے  رہی ہے  جبکہ امکان ہے کہ دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر  دونوں ملکوں   کا مشترکہ گشتی  پروگرام  بھی جلد ہی شروع ہو جائے گا۔

 قالن نے  روسی اور شامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ  وہ    شام میں  ہر قسم کی   عالمی خلاف ورزیوں سے اجتناب برتیں  جبکہ   صدر ایردوان  جلد ہی امریکی ہم منصب سے بھی ایک ٹیلیفون بات چیت  کی تیاری میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ 16 ستمبر کو انقرہ میں   روس اور ایران کے ساتھ سہ رکنی اجلاس منعقد ہوگا۔

 

 



متعللقہ خبریں