ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں اور آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں، ہم اپنا کام جاری رکھیں گے: ایردوان

دائیں بائیں سے اٹھنے والی آوازوں میں سے کوئی بھی ہمیں ہمارے راستے سے نہیں ہٹا سکے گی: صدر رجب طیب ایردوان

1232168
ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں اور آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں، ہم اپنا کام جاری رکھیں گے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ بحر روم سے اٹھنے والی آوازیں ترکی کی توجہ کو اپنے کام سے نہیں ہٹا سکیں گی۔

صدر ایردوان نے بوسنیا ہرزیگوینیا روانگی سے قبل اتاترک ائیر پورٹ پر جاری کردہ بیان میں بحر روم میں ہونے والی پیش رفتوں کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ہمارا ڈرلنگ بحری جہاز تلاش اور  اسکیننگ کے کاموں کے ساتھ مربوط شکل میں اپنے روڈ میپ کے اندر کام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس دوران دائیں بائیں سے بعض بے اطمینان کرنے والی آوازیں اٹھ رہی ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی ہمیں ہمارے راستے سے نہیں ہٹا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ بات پہلے بھی کہہ چکے ہیں اور آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں۔ ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ خواہ ترکی ہو خواہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ دونوں طرف سے ڈرلنگ کا کام پورے عزم سے جاری ہے۔ میں نے جاپان میں بھی اپنے دو طرفہ مذاکرات میں عالمی لیڈروں کو اس معاملے کی حساسیت سے آگاہ کیا ہے۔

کل یونان میں منعقدہ  انتخابات کے فاتح کیریاکو میچوتاکیسی  کو ٹیلی فون کر کے کامیابی کی مبارکباد دینے کی بھی یاد دہانی کرواتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ نئی انتظامیہ کے ساتھ ایک نئے مرحلے کا آغاز ہو گا اور ہم انتخابات کے بعد متعلقہ دوستوں  کے ساتھ  مذاکرات کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری آرزو ہے کہ اب کے بعد کے مرحلے میں بحیرہ ایجئین اور بحر روم میں کسی قسم کے مسئلے کا سامنا نہ ہو۔



متعللقہ خبریں