شام ۔ ترک سرحدوں پر پی کے کے ریاست کے قیام کا احتمال ختم ہوگیا ہے

جناب قالن نے صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ایوان ِ صدر میں منعقدہ کابینہ اجلاس کے جاری ہونے کے دوران بعض بیانات دیے

1218368
شام ۔ ترک سرحدوں پر پی کے کے ریاست کے قیام کا احتمال ختم ہوگیا ہے

ایوانِ صدر کے ترجمان ابراہیم قالن  کا کہنا ہے کہ ترکی۔شام سرحدوں پر قائم  کرنے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد تنظیم PKK  ریاست کے قیام کا احتمال  اب بالکل ختم ہو چکا ہے۔

جناب قالن نے صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ایوان ِ صدر میں منعقدہ کابینہ اجلاس کے جاری ہونے کے دوران بعض بیانات دیے۔

شام  کی پیش رفت کا قریبی طور پر جائزہ لینے کا ذکر کرنے والے قالن  نے کہا کہ "ادلیب، تل رفعت اور دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں ہونے والی حرکات و سکنات  کے ہمارے  خلاف ہونے کا سد باب کرنے کے لیے ہم نے ابتک انتہائی اہم اقدامات اٹھائے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔  صدرِ محترم کی با مہارت قیادت کی وساطت سے شام سے ملحقہ   ہماری جنوبی سرحدوں  پرریاستِ PKK   کے قیام کا اب کوئی احتمال باقی نہیں بچا۔

یہی چیز مشرقی بحیرہ روم میں رونما ہونے والی پیش رفت  کے لیے بھی لاگو ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے قالن نے کہا کہ"وہاں پر قبرصی یونانی انتظامیہ قبرصی ترکوں اور ترکی کے عالمی معاہدوں اور جغرافیائی محل و قوع  سے  حاصل  حقوق کو پاؤں تلے روندے جانے کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ ابتک کی طرح آئندہ بھی  ہم ترکی اور قبرصی ترکوں کے حق و حقوق کا تحفظ کرنے کے عمل کو برقرا ر  رکھیں گے۔

 



متعللقہ خبریں