"ریڈ نوٹس جاری" خاشقجی قتل کیس میں 20 مشتبہ افراد کی تلاش ہوگی
ترک محکمہ قانون کے مطابق خاشقجی قتل کیس سے متعلق 15 نومبر 2018 کو 18 اور 21 دسمبر 2018 کے روز 2 مشتبہ افراد کے خلاف سرخ نوٹس جاری کرنےکےلیے انٹر پول سے رابطہ کیا گیا تھا
1163798
مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کیس سے متعلق 20 مشکوک افراد کے نام سرخ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔
ترک محکمہ قانون نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ خاشقجی قتل کیس سے متعلق 15 نومبر 2018 کو 18 اور 21 دسمبر 2018 کے روز 2 مشتبہ افراد کے خلاف سرخ نوٹس جاری کرنےکےلیے انٹر پول سے رابطہ کیا گیا تھا ۔
اس سرخ نوٹس کی بدولت ان مشکوک افراد کو اب ہر جگہ تلاش کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔
سعودی صحافی جمال خاشقجی کو گزشتہ سال 2 اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا ۔