مسئلہ کشمیرکوکشمیری عوام کی رائےاور اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کرنےکی ضروت ہے: سفیر پاکستان

مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا  کے  یہ دونوں ممالک اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ   سب سے پہلے مسئلہ کشمیر کو حل  کرنے کی طرف توجہ دی جائے۔ تفصیلی انٹرویو کے  لیے کلک کیجیے

1163924
مسئلہ کشمیرکوکشمیری عوام کی رائےاور اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کرنےکی ضروت ہے: سفیر پاکستان

مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام  کی رائے ہی سے حل کیا جاسکتا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے ہی سے پاکستان اور بھارت کے روابط بہتر ہوں گے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ کشمیریوں کی اذیت ختم ہو گئی ۔

مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے  اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں اور ان قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہی   اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا  کے  یہ دونوں ممالک اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ   سب سے پہلے مسئلہ کشمیر کو حل  کرنے کی طرف توجہ دی جائے۔  سفیر پاکستان نے ترکی کے ثالثی کے رول کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  صدر ایردوان نے پاکستان کے وزیر اعظم  عمران خان سے اس سلسلے میں  بات چیت کی ہے  اور پاکستان نے  ترکی کے اس کردار پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ اخبارات  کے ذریعے  ہمیں پتہ چلا ہے کہ  صدر ایردوان نے  دو تین روز قبل بھارت کے وزیراعظم  نریندرا مودی سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔  

سفیر پاکستان نے کہا کہ  جب دونوں ممالک آپس کی مشکلات اور مسائل کو حل نہیں کر سکتے  تو پھر کسی تیسرے ملک ہی کو ثالثی کا کردار ادا کرنا پڑتا ہے۔ ترکی پاکستان کا بہترین دوست  ملک ہے ، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں مکہ صدر ایردوان کی آوا میں  وزن ہے اور ان کو  دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل ہے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو صرف اور صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلی انٹرویو کے  لیے کلک کیجیے ۔



متعللقہ خبریں