ترکی نے بھی بوئنگ 737- میکس طیاروں کی پروازیں بند کردیں

وزارت مواصلات  کے مطابق ، بوئنگ 737   میکس 8 اور میکس 9 قسم کے  طیاروں  کو حفاظتی اقدامات کے تحت  پروازوں کےلیے ممنوع قرار دے دیا گیا ہے جن کی بحالی کا فیصلہ بعد میں ہوگا

1162205
ترکی نے بھی بوئنگ 737- میکس طیاروں کی پروازیں بند کردیں

ترکی  نے بوئنگ 737 میکس طیاروں  کی پروازیں    غیر معینہ مدت تک  معطل کرنے کا  ا علان کر دیا ہے۔

 وزارت مواصلات  کے مطابق ، بوئنگ 737   میکس 8 اور میکس 9 قسم کے  طیاروں  کو حفاظتی اقدامات کے تحت  پروازوں کےلیے ممنوع قرار دے دیا گیا ہے  ۔

اس سلسلے میں  ترک فضائی کمپنی  ٹرکش ایئر لائنز  نے ایک بیان میں   کہا   کہ مسافروں کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے لہذا  ہمارے بیڑے میں شامل 12 عدد  بوئنگ  میکس طیاروں    کو  بتاریخ 13 مارچ  سن 2019 سے غیر معینہ  مدت تک پروازوں کےلیے  ممنوع قرار دیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں