پناہ گزینوں کےمسئلےکوحل کرنےکےلیے تمام ممالک کو اس میں گہری دلچسپی لینے کی ضرورت ہے: شہریار آفریدی

انقرہ میں سفارتخانے پاکستان کی طرف سے جاری کردہ  تحریری اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر ملکی دشمنی، نسل پرستی اور اسلامی فوبیا کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئےسب کو اپنے اوپر عائد ہونے والے فرائض ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا

1149977
پناہ گزینوں کےمسئلےکوحل کرنےکےلیے تمام ممالک کو اس میں گہری دلچسپی لینے کی ضرورت ہے: شہریار آفریدی

پاکستان کے وزیرمملکت برائے داخلی امور شہریار آفریدی نے پناہ گزینوں کے موضوع سے متعلق تعاون کو فروغ  دینے  اور اس سلسلے میں  بڑے پیمانے پر مذاکرات شروع  کی اپیل کی ہے۔

 انقرہ میں سفارتخانے پاکستان کی طرف سے جاری کردہ  تحریری اعلامیہ میں کہا گیا کہ استنبول میں منعقد ہونے والے سلسلہ بداپست کے چھٹے وزارتی اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے داخلی امور کے وزیر مملکت نے کہا ہے کہ مختلف ممالک کے درمیان آمدورفت اور   ٹرانزٹ کے بارے میں بڑے پیمانے پر تعاون کرنے اور اس سلسلے میں مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے۔

شہریار آفریدی نےنے کہا کہ قانونی سطح پر پناہ گزینوں کے معاملات نپٹانے کے لئے تمام ممالک کو ایک دوسرے سے تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں  کو ویزہ وغیرہ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے اور ان کی نگرانی کرنے کے لئے زیادہ منظم طریقے سے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی دشمنی، نسل پرستی اور اسلامی فوبیا کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئےسب کو اپنے اوپر عائد ہونے والے فرائض ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 شہریار آفریدی نے کہا کہ مختلف ممالک  اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے پناہ گزینوں کو قربانی کے بکرے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جس سے باز رہنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پناہ گزینوں سے نمٹنے کے راہ تلاش کر رہا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ پناہ گزین سے اپنے لئے ایک تحفظ  کا خیال کرتے ہوئے یہاں پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ چالیس سالوں سے بڑی تعداد میں پناہ گزین آباد ہیں جن میں سے کئی  ایک واپس جاچکے ہیں لیکن اس کے باوجود ابھی بھی پاکستان میں ایک ملین سے زاہد پناہ گزین پناہ لیے ہوئے ہیں اور ان کا ملک ان  تمام  پناہ گزینوں کو صحت تعلیم اور دیگر تمام ضروری بنیادی ضروریات فراہم کر رہا ہے۔

پاکستان کے داخلی امور کے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کانفرنس کے دائرہ کار میں ترکی، یونان، کروشیا کے وزیر داخلہ اور افغانستان کے پناہ گزینوں کے امور کے وزیر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں وہ اس موضوع سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔



متعللقہ خبریں