امریکی وفد پیٹڑایٹ میزائیلوں کی فروخت کے بارے میں مذاکرات کی غرض سے انقرہ میں

امریکہ کی وزارت دفاع  کے وفد کا  آج دفاعی صنعت  کے محکمے میں مذاکرات  جاری رکھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ امریکی وفد   جس نے 3 جنوری کو ترکی کا دورہ کرتے ہوئے 3.5 بلین ڈالر مالیت کے پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی تجویز پیش کی تھی کا جائزہ لیا جا رہا ہے

1126333
امریکی وفد پیٹڑایٹ میزائیلوں  کی فروخت  کے بارے میں مذاکرات کی غرض سے انقرہ  میں

امریکہ جس نے ترکی کو 3.5  بلین ڈالر مالیت کے پیٹریاٹ میزائیل فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کا اس سلسلے میں دوسرا وفد مذاکرات کی غرض سے  ترکی  تشریف لایا ہے۔

 امریکہ کی وزارت دفاع  کے وفد کا  آج دفاعی صنعت  کے محکمے میں مذاکرات  جاری رکھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 امریکی وفد   جس نے 3 جنوری کو ترکی کا دورہ کرتے ہوئے 3.5 بلین ڈالر مالیت کے پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی تجویز پیش کی تھی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وفد  کے ساتھ مذاکرات میں قرضہ جات، ٹکنولوجی   کی ٹرانسفراور مشترکہ پیداوار کے بارے میں بھی غور کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 امریکی  وفد کل بھی مذاکرات کو  جاری رکھے گا۔

امریکہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد ایجنڈے میں شامل کیے جانے والے پیٹریاٹ میزائل کو ترکی 140  عدد فروخت کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے ترکی کو تین اعشاریہ پانچ ملین ڈالر مالیت کے پیٹریاٹ میزائل کی منظوری 19دسمبر کو دی تھی۔



متعللقہ خبریں