مسئلہ شام: ترکی چہار فریقی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

صدر رجب طیب ایردوان شامی تنازعے پر 27 اکتوبر کو ایک چہار فریقی کانفرنس کی میزبانی کریں گے جس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے علاوہ فرانسیسی صدر امانویل ماکروں بھی شرکت کریں گے

1071955
مسئلہ شام: ترکی چہار فریقی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

 صدر رجب طیب ایردوان شامی تنازعے پر 27 اکتوبر کو ایک چہار فریقی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔

 اس کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے علاوہ فرانسیسی صدر امانویل ماکروں بھی شرکت کریں گے۔

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  کے مطابق ،اس کانفرنس میں شامی تنازعے کے دیرپا حل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

  یاد رہے کہ ترک صدر اس طرح کی ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد رواں  سال  ستمبر میں چاہتے تھے مگر بعض وجوہات کی بنا پر اُسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں