ترک۔جرمن تعلقات میں بہتری لانے پر اتفاق

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس اور ان کے ترک ہم منصب مولود چاوش اولو نے انقرہ میں ہونے والی ملاقات میں مثبت تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا

1044180
ترک۔جرمن تعلقات میں بہتری لانے پر اتفاق

جرمنی اور ترکی کے درمیان کئی ماہ سے جاری تناؤ کے خاتمے اور تعلقات کی بہتری پر اتفاق ہوا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس اور ان کے ترک ہم منصب مولود چاوش اولو نے انقرہ میں ہونے والی ملاقات میں مثبت تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔

 چاوش اولو  نے  واضح کیا کہ  وہ تعلقات کی اس بہتری کے لیے کوئی شرط ماننے کو تیار نہیں تاہم ،جرمنی کا مطالبہ ہے کہ ترکی میں زیر حراست جرمن شہریوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔  واضح رہے کہ ہائیکو ماس گزشتہ روز ترکی پہنچے تھے۔



متعللقہ خبریں