آئیے مل کر ٹیکنالوجی کی مصنوعات پیدا کریں: صدر ایردوان

دفاعی صنعت میں ہمارا باہمی تعاون ہمارے باہم مل کر بہت سی کامیابیاں حاصل کر سکنے کی  خوبصورت مثال ہے: صدر رجب طیب ایردوان

969848
آئیے مل کر ٹیکنالوجی کی مصنوعات پیدا کریں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب نے برطانیہ سے باہم مل کر ٹیکنالوجی مصنوعات کی پیداوار کی اپیل کی ہے۔

اپنے دورہ برطانیہ کے دوران  صدر ایردوان نے لندن میں ترکی۔ برطانیہ سویٹ ہرٹ فورم کے اختتامی پروگرام  سے خطاب کیا۔

خطاب میں ترکی اور برطانیہ کے درمیان 500 سالہ دیرینہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی۔برطانیہ تعلقات  اس وقت ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں کہ جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو ہر میدان میں فروغ ملا ہے اور  ان میں گہرائی اور تیزی پیدا ہوئی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے باہمی تعلقات کے موجودہ سطح  تک پہنچنے میں ماضی قریب میں دونوں ملکوں میں ہونے والے ریفرینڈموں   کا بھی اہم کردار ہے۔

برطانیہ کے، سال 2016 کے ریفرینڈم میں کئے گئے  ،برگزٹ  کے فیصلے کے اطلاق کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئے صدر  ایردوان نے کہا کہ ترکی نے بھی 16 اپریل 2017  کے ریفرینڈم  کے ساتھ نئے نظام حکومت کی منظوری دی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں قربت پیدا کرنے والا ایک اور عنصر ترکی میں فیتو دہشت گرد تنظیم کے 15 جولائی 2016 کے حملے کے اقدام کے بعد برطانیہ کا وہ خلوص ہے کہ جس کا اس نے ترکی کے ساتھ مظاہرہ کیا۔ برطانیہ نے 15 جولائی کے بعد ایک سچا دوست ہونے کو ثابت کیا ہے۔

خطاب میں دہشت گرد تنظیم کے اسلام کے حوالے سے  یاد کئے جانے کو بھی غلط قرار دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "داعش خون آلود ہاتھوں والا ایک ایسا جتھہ ،ایک ایسی دہشت گرد تنظیم ہے کہ جس کا سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو پہنچا ہے۔ جبکہ اسلام کی بنیاد امن پر استوار ہے"۔

ترکی میں 3 ہزار سے زائد برطانوی فرموں کی موجودگی پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم اپنی کمپنیوں اور برطانوی کمپنیوں میں کوئی امتیاز نہیں کرتے۔ ہم اپنی اقتصادی ترقی کی رفتار کا تحفظ کرنے اور تبدیل ہوتی شرائط کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے موضوع پر پُر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 سال میں ہم نے تقریباً 10 بلین ڈالر کی سرمایہ  کاری کی ہے  یہ صورتحال ہمارے ملک پر اعتماد کا اظہار ہے اور دفاعی صنعت میں ہمارا باہمی تعاون ہمارے باہم مل کر بہت سی کامیابیاں حاصل کر سکنے کی  خوبصورت مثال ہے ۔



متعللقہ خبریں