ترکی اور جنوبی کوریا کی فرسٹ لیڈیز کے درمیان ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن کی اہلیہ کِم ینگ سُوک کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی

962423
ترکی اور جنوبی کوریا کی فرسٹ لیڈیز کے درمیان ملاقات

جنوبی کوریا کے سرکاری دورے کے دوران صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن کی اہلیہ کِم ینگ سُوک کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔

صدارتی پیلس میں دونوں فرسٹ لیڈیز کے درمیان  یہ ملاقات کچھ دیر تک جاری رہی اور ملاقات میں امینہ ایردوان اور کِم نے اس دورے کے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات  میں تقویت کا سبب بننے پر یقین کا اظہار کیا۔

دونوں معاشروں کے درمیان مشترکہ اقدار کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امینہ ایردوان اور کِم نے کنبے کی ساخت میں ممتا کے موئثر کردار  کا بھی ذکر کیا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی اہلیہ حلیہ چاوش اولو  نے بھی شرکت کی۔



متعللقہ خبریں