شام میں قیام امن کی بحالی میں ترکی کا کردار اہم ہے:وزیراعظم

وزیراعظم  بن علی یلدرم  نےکہا کہ درحقیقت ترکی کا شام میں قیام امن کےلیے کردار اہم ہے کیونکہ  وہاں کی خانہ جنگی کا خمیازہ ہمیں برداشت کرنا پڑا ہے

959119
شام میں قیام امن کی بحالی میں ترکی کا کردار اہم ہے:وزیراعظم

وزیراعظم  بن علی یلدرم  نے  کہا ہے کہ  شام میں قیام امن   کے سلسلے میں ترکی کی کوششیں قابل ذکر ہیں۔

انہوں نے اس بات کا اظہار ہسپانوی صحافیوں سے کیا   اور کہا کہ  درحقیقت   ترکی کا شام میں قیام امن   کےلیے  کردار اہم ہے  کیونکہ  وہاں کی خانہ جنگی کا خمیازہ ہمیں برداشت کرنا پڑا ہے جبکہ ترکی نے  داعش کے خلاف جنگ میں   بھی موثر کردار ادا کیا ہے  جبکہ شام میں  کشیدگی کم کرنے کےلیے  روس اور ایران کا تعاون بھی  ہمیں میسر رہا  مگر یہ ضروری ہے کہ    شام میں پائیدار قیام امن کےلیے  ہمیں اپنی کوششیں تیز کرنا ہونگی ۔

 وزیراعظم نے   خطے میں  ترکی کی کوششوں پر بعض یورپی ممالک   کے ناک بھوں چڑھانے پر کہا کہ   ہماری یہ کوششیں ان کےلیے بھی کار گر ثابت ہوئیں مگر تعریف کے بجائے ہمیں مخالف بیانات کا سامنا کرنا پڑا جو کہ قابل افسوس ہے ۔

  دہشتگرد تنظیم  پی کےکے  اور اُس کی ذیلی شاخوں کو  امریکی اسلحہ فراہم کیےجانے پر  تنقید کرتےہوئے  جناب یلدرم نے   کہا کہ امریکہ ایک بڑا ملک ہے  جہاں ایسی غلطی کرنےکی گنجائش نہیں ہونی چاہیئے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں