"قومی حاکمیت و یوم اطفال" سیاسی قائدین کے تہنیتی پیغامات

23 اپریل      قومی حاکمیت اور  یوم اطفال  کے باعث سربراہان مملکت  نے    قوم کے نام  اپنے تہنیتی پیغامات جاری کیے ہیں

956860
"قومی حاکمیت و یوم اطفال" سیاسی قائدین کے تہنیتی پیغامات

23 اپریل      قومی حاکمیت اور  یوم اطفال  کے باعث سربراہان مملکت  نے    قوم کے نام  اپنے تہنیتی پیغامات جاری کیے ہیں ۔

صدر رجب طیب ایرودان نے  اپنے پیغام میں   کہا کہ ہم بچوں پر  بھروسہ رکھتے ہیں کہ وہ ہمیں  اس ملک کے تابناک مستقبل  کی نشاط نو کے خوابوں کو  شرمندہ تعبیر ضرور کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ  23 اپریل کا دن  جمہوری  روایات،قومی ارادے اور  ان کی  بقا      کی عملی مثال بن کر ابھرا تھا  اور ہمیں   اس بات کی بھی پوری امید ہے کہ  ہماری نوجوان نسل   اپنی ذہانت و قابلیت   ،بصیرت  اور  مثبت اہداف کے ذریعے  مادر وطن کی  ترقی اور  خوشحالی  میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

 ترک  قائد ایوان  اسماعیل قاہرامان نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ   ترکی کی قومی اسمبلی   نے اپنے اس 98  ویں سالہ  دور کے دوران سیاسی تجربات کی روشنی میں    ملک کو درپیش ہر مسئلے اور اختلاف  کو دور کرنے کی   کوشش کی  ہے ۔

اس دن کی مناسب سے  میری  نوجوان  نسل سے  درخواست ہے کہ وہ اس ملک    کی ذمہ داریوں کا بوجھ اپنے کندھوں پر  اٹھاتےہوئے اسےمزید  ترقی  کی راہ پر گامزن کریں ۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے     کہا  کہ   یہ بچے  عالمی امن و استحکام    اور اخوت   کے  پرچار کا وسیلہ ہیں۔

عوامی جمہوری پارٹی  کے سربراہ کمال قلیچ دار اولو  نے اس دن کے حوالے سے کہا کہ  آج کا دن  جمہوری   آزادی ،قانون کی بالا دستی  اور  امن و آشتی کا پرچار کرنے کا دن ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں