وطن و قوم سے غداری کرنے والے ہر کس کو اس کی سزا بھگتنی ہی پڑے گی، صدرِ ترکی

جو کوئی بھی قصور وار ہو گا اس کو ضرور اس کے کیفر کردار تک پہنچایا  جائیگا

953206
وطن و قوم سے غداری کرنے والے ہر کس کو اس کی سزا بھگتنی ہی پڑے گی، صدرِ ترکی

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ شامی علاقے عفرین میں   ہلاک شدگان   دہشت گردوں کی تعداد 4 ہزار 205 تک ہو گئی ہے۔

جناب ایردوان  نے  آک پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے ہفتہ وار خطاب  میں   ترک مسلح افواج کے  دہشت گرد تنظیم PKK /پی وائے ڈی اور وائے پی جی  کے خلاف شاخ زیتون آپریشن کا بھی ذکر کیا۔

انسداد ِ دہشت گردی   کے تواتر  اور پُر عزم  طریقے سے جاری ہونے  پر زور دینے والے صدر ِ ترکی نے بتایا کہ "اندرون و بیرون ملک  ہم  PKK کے خلاف نبرد ِ آزما ہیں، 20 جنوری سے جاری  آپریشنز میں  ابتک  اندرون ِ ملک 209، شمالی عراق میں 341  سمیت مجموعی طور پر ساڑھے 5 سو  دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا ہے۔ جبکہ شاخ ِ زیتون آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 4 ہزار 205 ہے۔

دوسری جانب  دہشت گرد تنظیم فیتو کے خلاف جدوجہد بھی جاری ہونے کی وضاحت کرنے والے   جناب ایردوان نے بتایا کہ "فیتو  کے  اندرون و بیرون ملک  کارندوں کو ایک ایک کر کے ہم ان  کے انجام    تک پہنچا رہے ہیں،  یہ سب عدالت کے کٹہرے میں اپنی حرکتوں کا جواب  دے رہے ہیں۔ جو کوئی بھی قصور وار ہو گا اس کو ضرور اس کے کیفر کردار تک پہنچایا  جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ  کی سرپرستی   میں ہونے والے فیتو کے سرغنہ کا انجام بھی کچھ مختلف نہیں ہو گا، ہم ایک نہ ایک دن ضرور اسے  گرفتار کر لیں گے، اس وطن و قوم سے غداری کرنے والے  ہر کس کو حق بجانب  سزا بھگتنی ہی پڑے گی۔

 



متعللقہ خبریں