ترکی اور روس کے تعلقات اتنے کمزور نہیں کہ فرانس توڑسکے:چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو   کا کہنا ہے کہفرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں کے بیان کے نتیجے میں ترکی اور روس کے درمیان تعلقات ختم نہیں ہو سکتے

953102
ترکی اور روس کے تعلقات اتنے کمزور نہیں کہ فرانس توڑسکے:چاوش اولو

 وزیر خارجہ مولود چاوشاولو   کا کہنا ہے کہفرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں کے بیان کے نتیجے میں ترکی اور روس کے درمیان تعلقات ختم نہیں ہو سکتے۔

یاد رہے کہ  ماکروں نے اپنے بیان میں کہا تھا  کہ شام پر فضائی حملوں نے اس معاملے پر انقرہ اور ماسکو کے بیچ اختلاف پیدا کر دیا ہے ۔

نیٹو اتحاد کے سکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ  کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں  وزیر خارجہ نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ہم مختلف شکل میں سوچیں مگر روس کے ساتھ ہمارے تعلقات اس درجے کمزور نہیں کہ فرانسیسی صدر کے لیے انہیں توڑنا ممکن ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ "روس کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات ہیں"۔



متعللقہ خبریں