ترکی عفرین میں صحت کی خدمات فراہم کر رہا ہے

عفرین میں9 اپریل سے ایک ہسپتال اور ایک موبائل ہیلتھ ٹرالر کی مدد سے صحت کی خدمات کی فراہمی کا کام شروع کر دیا گیا

949999
ترکی عفرین میں صحت کی خدمات فراہم کر رہا ہے

ترکی کی وزارت صحت شاخِ زیتون آپریشن کی مدد سے دہشت گردوں سے صاف کئے گئے  شام کے علاقے عفرین کے دیہی علاقوں میں صحت  کی خدمات فراہم کر رہی ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 18 مارچ کو عفرین کی دہشت گردوں سے رہائی کے بعد وزارت صحت کی ٹیمیں علاقے میں پہنچیں اور موقع پر حالات کا جائزہ لے کر صحت کی خدمات کا پلان تیار کیا۔

خدمات کی پلاننگ کا کام مکمل ہونے کے بعد عفرین میں9 اپریل سے ایک ہسپتال اور ایک موبائل ہیلتھ ٹرالر کی مدد سے صحت کی خدمات کی فراہمی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ان خدمات کے لئے 8 ڈاکٹروں اور 25 صحت کے عملے کی تعیناتی کی گئی ہے۔

یہ عملہ ڈیوٹی کی تقسیم کے ساتھ   24 گھنٹے تک خدمات فراہم کرے گا۔



متعللقہ خبریں