عفرین میں شہریوں کی مدد کا سلسلہ جاری

ترکی کی ہلال احمر تنظیم اور دیگر سول سوسائٹیوں کی طرف سے تحصیل کے مرکز میں موبائل باورچی خانہ قائم کیا گیا ہے جہاں سے  ہر روز ہزاروں شہریوں میں گرم کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے

941936
عفرین میں شہریوں کی مدد کا سلسلہ جاری

ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری شاخِ زیتون آپریشن کی مدد سے  دہشت گردی سے پاک ہونے والے شام کے علاقے عفرین میں شہریوں کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔

ترکی کی ہلال احمر تنظیم اور دیگر سول سوسائٹیوں کی طرف سے تحصیل کے مرکز میں موبائل باورچی خانہ قائم کیا گیا ہے جہاں سے  ہر روز ہزاروں شہریوں میں گرم کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔

ہلال احمر عفرین کے شہریوں کو صحت کے شعبے میں بھی خدمات فراہم کر رہی ہے،  گردے کے بیماری میں مبتلا  500 مریضوں کے لئے ڈیالسس مرکز قائم کیا گیا ہے اور مختصر مدت میں عفرین میں ایک مکمل ہسپتال قائم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ترک مسلح افواج نے شام کے علاقے عفرین میں  علیحدگی پسند دہشت گردی تنظیم PKK/KCK/PYD-YPG اور داعش  کے دہشت گردوں کو غیر فعال بنانے اور دوست اور برادر علاقے کے عوام  کو دباو اور ظلم سے بچانے  کے لئے 20 جنوری  کو شاخِ زیتون  آپریشن  شروع کیا اور  18 مارچ کو علاقے کو دہشت گردوں سے پاک  کرنے کا اعلان کرنے  کے بعد سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔



متعللقہ خبریں