شاخِ زیتون آپریشن: 13 فوجی شہید اور 57 زخمی

ترک مسلح افواج کی طرف سے شام کے علاقے عفرین میں شروع کردہ شاخِ زیتون آپریشن کے دائرہ کار میں آغاز سے لے کر اب تک 13 فوجی شہید اور 57 زخمی ہو چکے ہیں

903000
شاخِ زیتون آپریشن: 13 فوجی شہید اور 57 زخمی

ترک مسلح افواج کی طرف سے شام کے علاقے عفرین میں شروع کردہ شاخِ زیتون آپریشن کے دائرہ کار میں 13 فوجی شہید اور 57 زخمی ہو گئے ہیں۔

آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 899 تک پہنچ گئی ہے۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے آپریشن کے بارے میں جاری کردہ بیان کے مطابق "آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک ترک فضائیہ کے طیارے دہشتگرد تنظیموں  PKK/KCK/PYD-YPG اور داعش کے  538 ٹھکانوں کو تباہ کر چکے  ہیں"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ترک مسلح افواج سے 13 فوجی شہید اور 57 زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے"۔



متعللقہ خبریں