شاخِ زیتون آپریشن میں 2 فوجی شہید اور 11 زخمی

ترک مسلح افواج کے شام کے علاقے عفرین میں شروع کردہ شاخِ زیتون آپریشن میں 2 فوجی شہید اور 11 زخمی، آزاد شامی فوج  سے بھی 2 افراد شہید اور 4 زخمی

898490
شاخِ زیتون آپریشن میں 2 فوجی شہید اور 11 زخمی

ترک مسلح افواج کے شام کے علاقے عفرین میں شروع کردہ شاخِ زیتون آپریشن میں 2 فوجی شہید اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

جنرل اسٹاف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کل آپریشن کے آٹھویں روز PKK/KCK/PYD-YPG اور داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ترک مسلح افواج کے 2 فوجی شہید اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بیان کے مطابق ترک مسلح افواج کی زیر حمایت آزاد شامی فوج  سے بھی 2 افراد شہید اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

آپریشن  کے دوران دہشت گرد تنظیم PKK/KCK/PYD-YPG اور داعش کے 53 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے  جبکہ آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک  ہلاک کئے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 447 ہے۔

بیان کے مطابق آپریشن میں 42 اہداف کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے اور آپریشن میں شامل 22 طیارے کامیاب آپریشن کے بعد بیسوں پر لوٹ آئے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن بین الاقوامی قانون کی رُو سے ملک کے حقوق، اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل  کے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے فیصلوں اور اقوام متحدہ کے سمجھوتے میں شامل "جائز خود مدافعتی کے حق" کے دائرہ کار میں اور شام کی زمینی سالمیت  کے احترام  کو پیش نظر رکھتے ہوئے شروع کیا گیا ہے اور پلان کردہ شکل میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں