عفرین سے ترکی کی طرف راکٹ فائر، ایک بچہ زخمی

راکٹ شام کے علاقے عفرین سے پھینکا گیا کہ جہاں ترک افواج کا  شاخ زیتون آپریشن جاری  ہے، واقعے میں ایک بچہ معمولی زخمی

898466
عفرین سے ترکی کی طرف راکٹ فائر، ایک بچہ زخمی

شام کے علاقے عفرین سے PYD/PKK کے دہشت گردوں کا فائر کیا ہوا ا راکٹ ترکی کے ضلع حطائے کی تحصیل ریحان لی میں گرا ہے۔

واقعے میں ایک بچہ معمولی زخمی ہوا ہے۔

اطلاع کے مطابق راکٹ شام کے علاقے عفرین سے پھینکا گیا کہ جہاں ترک افواج کا  شاخ زیتون آپریشن جاری  ہے ۔ راکٹ ریحان لی کے جمہوریت محلّے میں ایک تین منزلہ عمارت کی پہلی منزل کے اپارٹمنٹ  میں لگا۔

اپارٹمنٹ میں کوئی مقیم نہیں تھا تاہم دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ معمولی زخمی ہو گیا ہے۔

بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور کثیر تعداد میں  پولیس، جینڈر میری اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں  علاقے میں بھیج دی  گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں