ترکی، یورپ میں اسلام و فوبیا کے اسباب کو جاننے کی کوشش میں

مغربی ممالک میں 2016 تک 2800 سے زائد اسلام و فوبیا واقعات رونما  ہوئے  تھے جبکہ  گزشتہ برس یہ  تعداد تین ہزار سے بھی زائد تھی

884511
ترکی، یورپ میں اسلام و فوبیا کے اسباب کو جاننے کی کوشش میں

ترک قومی  اسمبلی  نے یورپی ممالک میں مسلمانوں پر  حملوں اور اسلام  مخالف  پراپیگنڈا کے خلاف  ایک قدم اٹھایا ہے۔

اس دائرہ کارہ میں مغربی  ملکوں  میں اسلامی  دشمنی کا جائزہ ذیلی کمیشن  کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

یہ کمیشن اسلامو  فوبیا  کے سب سے زیادہ عام ہونے والے ملکوں جرمنی، آسڑیا، فرانس اور بیلجیم کا دورہ کرتے ہوئے  ان ممالک میں    اس کے اسباب   کو جاننے کی کوشش کرے گا۔

کمیشن   مذکورہ ملکوں سے اجازت لیتے ہوئے  جائے مقام پر تفتیش کرنے اور  اسلام و فوبیا   حملوں  کے متاثرین سے   ملاقاتیں  کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ یہ  یورپ میں  پر تشدد واقعات، اموری زندگی میں  ہیڈ اسکارف اور برقعے کے خلاف امتیازی سلوک، عبادت کی آزادی اور مساجد  کی بے حرمتی  پر محیط  دین ِ اسلام سے خوف  کا ہر پہلو سے  جائزہ لے  گا۔

خیال رہے کہ مغربی ممالک میں 2016 تک 2800 سے زائد اسلام و فوبیا واقعات رونما  ہوئے  تھے جبکہ  گزشتہ برس یہ  تعداد تین ہزار سے بھی زائد تھی۔

 



متعللقہ خبریں