ترکی:یونان سے واپس بھیجا جانے والا پاکستانی سردی سےٹھٹھر کر ہلاک
ترک ضلع ایدیرنے میں یونانی سرحدی محافظوں کی طرف سے واپس بھجوائے جانے والے تارکین وطن میں سے ایک سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک ہو گیا
871953
ترک ضلع ایدیرنے میں یونانی سرحدی محافظوں کی طرف سے واپس بھجوائے جانے والے تارکین وطن میں سے ایک سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک ہو گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ ترک جینڈر میری کی ٹیم نے اپسالہ نامی قصبے سے وابستہ ایک دیہات کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کا ایک گروپ پکڑ لیا جن میں پاکستانی اور افغانی شامل تھے ۔
ان تارکین وطن میں سے ایک پاکستانی سرد موسم اور برف باری کے باعث ہائپوتھرمیا کا شکار تھا جسے بر وقت ترک حکام نے طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی مگر وہ چل بسا ۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ پاکستانی تارک وطن دریائے مریچ میں گر گیا تھا جس کے یک بستہ پانی نے اس کی جان لے لی ۔