صدر ٹرمپ کا اشتعال انگیز فیصلہ" القدس" کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرلیا

وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے سے متعلق فیصلے کو کافی مخالفت کا سامنا رہا۔

862791
صدر ٹرمپ  کا اشتعال انگیز فیصلہ" القدس" کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرلیا

صدر ٹرمپ  کا اشتعال انگیز فیصلہ" القدس" کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرلیا

صدر ٹرمپ  نے کابینہ کے اجلاس  کے بعد  وائٹ ہاوس  میں بیان دیتے ہوئے  القدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

انہوں نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ  امریکی سفارت خانے  کو القدس منتقل کرنے کی تیاریاں کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے سے  قبل کے امریکی صدور  کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا کہ   انہوں نے  جو وعدے کیے تھے ان کو پورا نہیں کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ القدس تین الہی مذاہب کے ساتھ ساتھ   ڈیموکریسی کے دل کی بھی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیوارِ  گریہ پر یہودی ۔ مسجدِ اقصیٰ  میں مسلمان  اور  کلیسوں میں  عیسائی   عبادت کرتےہیں   اور اسرائیل تین مختلد مذاہب کے لیے میزبانی  کے فرائض ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس فیصلے سے  فلسطین   اور اسرائیل کے درمیان  موجود مسائل  سے متعلق پالیسی میں ذرہ بھر بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ابھی بھی دو مختلف  ریاستوں  پر مستمل  فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مسئلے کو حل کرنے  پر یقین رکھتے ہیں ۔

انہوں نے اپنے اس اشتعال انگیز فیصلے پر پوری دنیا سے اعتدال پسندی سے کام لینے کی اپیل بھی کی ہے۔

حکومتِ ترکی نے صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔  

 



متعللقہ خبریں