ٹی آر ٹی ورلڈ کے زیر اہتمام رواں مسائل پر بات چیت کے لئے ایک بڑے سیمپوزئیم کا انعقاد

تازہ، ثقافتی، سیاسی، اقتصادی  اور سماجی مسائل کے حل کے لئے ٹی آر ٹی ورلڈ فورم کے عنوان کے ساتھ ٹی آر ٹی ورلڈ کے زیر اہتمام متوقع اس سمپوزئیم میں متعدد ممالک سے تقریباً 400 سیاست دان، کاروباری حضرات ، ماہرین تعلیم، ایکٹیوسٹ  اور صحافی شرکت کر رہے ہیں

825929
ٹی آر ٹی ورلڈ کے زیر اہتمام رواں مسائل پر بات چیت کے لئے ایک بڑے سیمپوزئیم کا انعقاد

استنبول 18 اکتوبر کو ایک بڑے سیمپوزئیم کی میزبانی کر رہا ہے کہ جس میں گلوبل مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

سیمپوزئیم  کا اہتمام ٹی آر ٹی ورلڈ کی طرف سے کیا جا رہا ہے اور اس میں افتتاحی خطاب صدر رجب طیب ایردوان کریں گے۔

تازہ، ثقافتی، سیاسی، اقتصادی  اور سماجی مسائل کے حل کے لئے ٹی آر ٹی ورلڈ فورم کے عنوان کے ساتھ ٹی آر ٹی ورلڈ کے زیر اہتمام متوقع اس سمپوزئیم میں متعدد ممالک سے تقریباً 400 سیاست دان، کاروباری حضرات ، ماہرین تعلیم، ایکٹیوسٹ  اور صحافی شرکت کر رہے ہیں۔

اس فورم کو ایک روایتی شکل دی جائے گی اور موجودہ اجلاس کا مرکزی خیال غیر متوقع دور میں تبدیلی کے لئے الہام بننا" ہے۔

ٹی آر ٹی ورلڈ  فورم کے مقررین میں ریفرینڈم بحران کا سامنا کرنے والے ملک اسپین کے سابق وزیر اعظم جوز لوئس روڈریگز زاپاتیرو ، مالکم ایکس کی بیٹی ایکٹیوسٹ  الیاساح شہباز ، ترکیک ے وزیر خارجہ میولود چاوش اولوجنوبی افریقہ کے وزیر ترقی باتھابائل اولیو ڈلامینی، ٹی آرٹی کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم ایرین  اور RUSIکے ڈائریکٹر جنرل کارین وول ہیپل بھی شامل ہیں۔

برطانیہ کی وزارت خارجہ  میں حکومت کی غزہ پالیسی کی وجہ سے مستعفی ہونے والی برطانیہ کی پہلی مسلمان خاتون وزیر بارنوس سیدہ وارثی  بھی پینل  شرکاء میں شامل ہیں۔

فورم میں رواں سیاسی مسائل اور میڈیا  کی ذمہ داریوں، غیر ملکیوں کے لئے دشمنی، اسلام دشمنی، انسانی امداد، بین الاقوامی سسٹم کے مسائل اور ان کے حل کی تجاویز جیسے موضوعات پر نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

فورم اور شرکاء کے بارے میں تفصیل معلومات forum.trtworld.com سے حاصل کی  جا  سکتی  ہیں۔



متعللقہ خبریں