آج ترکی بھر میں عید الضحیٰ پورے دینی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

نمازِ عید  کی ادائیگی کے لئے شہریوں نے صبح سویرے سے ہی مسجدوں کا رُخ کرنا شروع کر دیا

799648
آج ترکی بھر میں عید الضحیٰ پورے دینی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

آج ترکی بھر میں عید الضحیٰ پورے دینی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

نمازِ عید  کی ادائیگی کے لئے شہریوں نے صبح سویرے سے ہی مسجدوں کا رُخ کرنا شروع کر دیا۔

مساجد میں مختلف مقامات سے آنے والے لوگ ایک دوسرے سے ملے اور نمازیوں کی کثرت کی وجہ سے  مسجدوں سے باہر بھی صفیں باندھی گئیں۔

نماز سے قبل عالمِ اسلام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور نماز کے خطبے میں قربانی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

نماز کے بعد نمازیوں نے ایک دوسرے سے عید ملی۔

جرمنی میں مقیم مسلمانوں نے محکمہ مذہبی امور  ترک اسلام یونین  مرکز جامع مسجد میں نمازِ عید ادا کی اور دعائیں مانگیں۔

روس  کے دارالحکومت ماسکو میں ہزاروں مسلمانوں نے نماز عید کے لئے پروسپیکٹ میرا کی جامع مسجد کا رُخ کیا۔ مسجد کے نمازیوں سے کھچا کھچ بھرنے کے بعد نمازیوں نے گلیوں، فٹ پاتھوں اور ٹرام وے  کے اندر بھی نماز  کےلئے صفیں باندھ لیں۔

قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں مسلمانوں نے نور آستانہ جامع مسجد میں نماز عید ادا کی اور نماز کے بعد مسجد کے باغیچے میں کھانا تقسیم کیا گیا۔



متعللقہ خبریں