ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے لئے ابراہیم ایرین کی تعیناتی کر دی گئی

ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ابراہیم ایرین کی تعیناتی کا فیصلہ صدر رجب طیب ایردوان کی منظوری کے بعد سرکاری گزٹ میں شائع ہو گیا ہے

767557
ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے لئے ابراہیم ایرین کی تعیناتی کر دی گئی

ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ٹی آر ٹی ڈپٹی ڈائریکٹر ابراہیم ایرین کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔

ایرین کی تعیناتی کا فیصلہ صدر رجب طیب ایردوان کی منظوری کے بعد سرکاری گزٹ میں شائع ہو گیا ہے۔

ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے لئے 56 درخواستیں دی گئیں جن میں سے 3 افراد کے ناموں میں سے ابراہیم ایرین کا انتخاب کیا گیا ہے۔

کابینہ کی طرف سے انتخاب کے بعد ابراہیم ایرین صدر رجب طیب ایردوان کی منظوری کے بعد ٹی آر ٹی کے 17 ویں  ڈائریکٹر جنرل  منتخب ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرین جولائی 2013 کے بعد سے لے کر اب تک ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن  کے ڈپٹی ڈائریکٹر  کی حیثیت سے فرائض ادا کر رہے تھے۔



متعللقہ خبریں