دپشت گردوں کی سہولت کاری کا انتباہ باعث افسوس ہے، ایردوان

قطر میں ترک فوجی اڈے کو بند  کیے جانے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے  جناب ایردوان نے  بتایا کہ  یہ چیز محض  قطر کی خواہش  کے ساتھ ہی ممکن ہے

766300
دپشت گردوں کی سہولت کاری کا انتباہ  باعث افسوس ہے، ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے جرمنی  میں "ایردوان کو قتل کرنے والے کوانعام" پیغام دینے والے پین کارڈز کے حوالے سے اپنے پہلے جائزات ہیمبرگ جاتے ہوئے  طیارے  پر دیے۔

صدر    ترکی نے کہا کہ  جرمن   چانسلر  ہاؤس کے سامنے  اس قسم کی  حرکت   جرمنی کے دہشت گردوں کے سہولت کار  کا انتباہ  دیتی ہے جو کہ افسوس دہ بات ہے، اس طرح کی اشتعال انگیزی کی اجازت دینا  تباہ کاری ہے۔

انہوں نے اس بات  کا ایک بار پھر اعادہ کیا کہ  جرمنی میں ترک  تارکین وطن سے ملاقات  کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ایک سیاسی خود کشی کے مترادف ہے۔

قطر میں ترک فوجی اڈے کو بند  کیے جانے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے  جناب ایردوان نے  بتایا کہ  یہ چیز محض  قطر کی خواہش  کے ساتھ ہی ممکن ہے۔

انہوں نے دہشت گرد تنظیم فیتو کے حوالے سےمغربی ملکوں کے  ہچکچاہٹ   پر مبنی مؤقف  کی بھہ مذمت کرتے  کہا کہ  فیتو امریکہ میں  اپنے تعلیمی اداروں کے ذریعے کروڑوں ڈالر کی آمدنی  حاصل کررہی ہے۔

یہ لوگ ایک جانب سے بغاوت کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں تو دوسری جانب فیتو  کے کارکنان کے  لیے  اپنے دروازے کھولنے والے ممالک کا شکریہ بھی اد ا کر رہے ہیں۔ جو کہ ایک ذی فہم بات  نہیں ہے۔

صدر نے 15 جولائی یوم ِ ڈیموکریسی و قومی یکجہتی  کی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا کہ یہ  پروگرام  14 جولائی کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد شروع ہوتے ہوئے دو دن تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں