قطری بحران:ترک وزیرخارجہ کی اماراتی،سعودی اوربحرینی سفارت کاروں سے ملاقات

ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  مسئلہ قطر کے سیاسی حل کےلیے   سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرینی سفارت کاروں سے ملاقات کی

750921
قطری بحران:ترک وزیرخارجہ کی اماراتی،سعودی اوربحرینی سفارت کاروں سے ملاقات

ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  مسئلہ قطر کے سیاسی حل کےلیے   سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرینی سفارت کاروں سے ملاقات کی ۔

 سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ   ان ملاقاتوں میں  خلیج کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

  یاد رہے کہ 5 جون کو سعودی  عرب کی قیادت میں  متحدہ عرب امارات ،بحرین،یمن،لیبیا اور مصر نے  قطر سے سفارتی تعلقات منقطع  کر دیئے تھے جبکہ سعودی عرب نے   قطر سے اپنی سرحد بھی بند کر دی تھی ۔

 سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات  اور مصر نے ایک مشترکہ اعلامیئے میں  واضح کیا تھا کہ  قطر سے سفارتی تعلقات  اس لیے منقطع کیے ہیں کیونکہ   اُس    نے     عالمین   اقوام  مسلمہ  کے صدر یوسف القرداوی   سمیت 59  افراد  اور اُن 12  کے لگ بھگ خیراتی و فلاحی اداروں    کی پشت پناہی کر رکھی ہے   جو کہ دہشت گردوں سے رابطے میں ملوث ہیں۔

 اس الزام کی قطر نے تردید  کرتےہوئے  کہاہے  کہ  یہ ممالک بے بنیاد الزام تراشیاں  کرتےہوئے  دنیا میں  ہماری ساکھ خراب کرنے  پر تلے ہوئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں