اگرآپ ملک سے محبت کرتے ہیں، اس کی قدر کرتے ہیں تو یہ وقت پہلے سے کہیں زیادہ کام کرنے کا وقت ہے

پیداوار دیں، برآمدات میں اضافہ کریں ،  روزگار پیدا کریں  اور اس طرح آپ بھی کمائیں اور ملک بھی کمائے: صدر رجب طیب ایردوان

745309
اگرآپ ملک سے محبت کرتے ہیں، اس کی قدر کرتے ہیں تو یہ وقت پہلے سے کہیں زیادہ کام کرنے کا وقت ہے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سال 2017 ترکی کی اقتصادیات میں تیز ترین ترقی کا سال ہو گا۔

استنبول خلیج کنوینشن سینٹر میں مستقل صنعتکاروں اور کاروباری حضرات کی سوسائٹی  MUSIAD کے جنرل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں صدر ایردوان نے  ترک کاروباری حضرات سے  اپنے تمام تر امکانات کے ساتھ اور بھر پور جرات کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ پیداوار دیں، برآمدات میں اضافہ کریں ،  روزگار پیدا کریں  اور اس طرح آپ بھی کمائیں اور ملک بھی کمائے۔

انہوں نے کہا کہ استنبول اسٹاک مارکیٹ میں بلندی اور فارن ایکسچینج میں گراوٹ، گھریلو استعمال کی بجلی کی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ  ترک منڈیوں پر بھرپور اعتماد کا آئینہ دار ہے۔

اقتصادیات کے پہیے کے بتدریج تیزی سے حرکت کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ میں اپنے تمام کاروباری حضرات سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ اگر ہم اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں، اگر اس کی قدر کرتے ہیں، اگر اس زمین کا قرض اتارنا چاہتے ہیں تو یہ وقت حرکت میں آنے کا  اور موجودہ سے زیادہ کام کرنے کا وقت ہے ۔

شام کے حالات اور امریکہ کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی شامی شاخ YPG کو اسلحہ فراہم کرنے کے موضوع کا جائزہ لیتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہم نے متعدد دفعہ امریکہ سے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کسی دوسری دہشتگرد تنظیم کے ساتھ تعاون کرنا غلط حکمت عملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ YPGکی طرف سے ترکی کو خطرہ درپیش ہونے کی صورت میں ہم کسی سے اجازت لئے بغیر ضروری کاروائی کریں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ جس طرح ہم نے جرابلس میں، رائے میں اور باب میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات کئے ہیں اب کے بعد بھی ایسے ہی اقدامات کریں گے۔

ملک کے اندر  دہشتگردی کے خلاف جدوجہد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے اندر PKK دہشت گرد تنظیم کے خلاف ملکی تاریخ کے کامیاب ترین آپریشن کئے ہیں اور  کر رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ آنے والے موسم گرما میں دہشت گردی کے بڑے اقدامات کی تیاری کی افواہ پھیلانے والی دہشت گرد تنظیم پر ہم نے ان پہاڑوں کو تنگ کر دیا ہے کہ جہاں وہ چھپے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ ہم ان کی کچھاروں میں گھس جائیں گے تو ہم نہ  اپنا کہا کر دکھایا ہے۔ جس قدر دہشت گرد تنظیمیں تھیں ان سب کی کچھاروں میں ہم داخل ہو گئے ہیں اور اب باری دہشت گردوں کی ہے ان کا بھی ہم صفایا کر کے رہیں گے۔  



متعللقہ خبریں