گولن امریکی سلامتی کےلیے بھی خطرہ ہے:چاوش اولو

وزیر خارجہ چاوش اولو نے امریکی خارجہ پالیسی جریدے کےلیےایک مقالہ تحریر کیا اور کہا کہ فتح اللہ گولن کو اس کے مرید"عالمی امام" کا درجہ دیتے ہیں جو کہ امریکہ کی سلامتی اور اس کی جمہوریت کےلیے نقصان دہ ہو سکتا ہے

733247
گولن امریکی سلامتی کےلیے بھی خطرہ ہے:چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے امریکی خارجہ پالیسی جریدے کےلیے  ایک مقالہ تحریر کیا ہے۔

 مقالے میں  وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ فتح اللہ گولن  نے گزشتہ سال 15 جولائی کو  ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی جو ناکام کوشش کی تھی اس   میں  قوم کو 249 ہلاکتوں  کا بوجھ اٹھانا پڑا تھا   جس کی جواب  دہی کےلیے حکومت جی جان سے کوششیں کر رہی ہے۔

 وزیر  خارجہ کے مطابق ،گولن  کا جال اس وقت بھی دنیا کے  160 سے زائد ممالک میں پھیلا ہوا ہے جس کا مرکز  پینسیلوانیا میں  ہے  جو کہ بد عنوانی  ،منافقت اور وطن فروشی میں اپنی مثال آپ ہے ۔ ہم نے  اس بارے میں سارے دلائل امریکی حکام کے  حوالے کر دیئے ہیں مگر وہ تا حال  اپنے  ناپاک عزائم اور تجارتی سرگرمیوں کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف ہے۔

 گولن کی  حوالگی  کے لیے اُن کا کہنا تھا کہ  امریکہ اور ترکی کے درمیان سن 1979 میں  مجرموں  کے تبادلے کا معاہدہ طے ہوا تھا  جس کی روشنی میں  ہماری وزارت  قانون  نے  امریکی   حکام کو  تمام ضروری دلائل اور دستاویز فراہم کیے تھے ۔

 چاوش اولو نے  کہا کہ فتح اللہ گولن کو اس کے مرید  عالمی امام کا درجہ دیتے ہیں جو کہ  امریکہ کی سلامتی اور اس کی جمہوریت   کو بھی نقصان   پہنچا سکتا ہے  لہذا  اس سلسلے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔

 



متعللقہ خبریں