ترکی کی مسلح  افواج کے سربراہ امریکہ کے دورے پر

صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ امریکہ سے قبل مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار  امریکہ کے دورے پر ہیں

727135
ترکی کی مسلح  افواج کے سربراہ امریکہ کے دورے پر

ترکی کی مسلح  افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار نے امریکہ کی مسلح افواج کے  سربراہ جوزف ڈنفورڈ کی زیر قیادت وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

جنرل اسٹاف کی طرف سے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ امریکہ سے قبل مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار  امریکہ کے دورے پر ہیں۔

دورہ امریکہ میں قومی خفیہ ایجنسی MİT کے مشیر خاقان فیدان اور صدارتی ترجمان ا ور سفیر ابراہیم قالن بھی جنرل حلوصی آقار کے ہمراہ ہیں۔

جنرل حلوصی آقار کی زیر قیادت ترکی کے وفد نے امریکہ کے مسلح افواج کے سربراہ جوزف ڈنفورڈ  کی زیر قیادت وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں دہشتگردی کے خلاف جدوجہد اور شام  اور عراق میں درپیش صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔



متعللقہ خبریں