وزیر خارجہ کا ٹی آرٹی خبر سے خصوصی انٹرویو

ہم   علاقائی انتظامیہ   کی جانب سے  اس حوالے  سے  قومی اسمبلی میں  رائے شماری  کو ایک  صحیح قدم تصور نہیں کرتے

701737
وزیر خارجہ کا ٹی آرٹی خبر سے خصوصی انٹرویو

وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو نے  عراق  میں  کرکوک   ضلعی   اسمبلی  کی جانب سے  یک طرفہ  قرار داد کے ذریعے  سرکاری اداروں اور  محکموں پر   عراقی پرچم کے  ساتھ ساتھ   عراقی کردی انتظامیہ  کے پرچم   کو لہرائے جانے پر رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

ٹی آرٹی  خبر    چینل    کے مہمان    بننے والے  میولود  چاوش اولو  کا کہنا  ہے کہ  ترکی   ، عراق  میں   دہشت گرد تنظیم داعش  کے  خلاف  نبرد آزما  ہونے کے وقت  ہم اس  اقدام کی  نہ تو حمایت  کرتے ہیں  اور نہ ہی    اسے  صحیح  تصور  کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہر کس کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا   چاہیے، ترکی عراقی سر زمین کی سالمیت کی حمایت  کرتا ہے۔ ہم   علاقائی انتظامیہ   کی جانب سے  اس حوالے  سے  قومی اسمبلی میں  رائے شماری  کو ایک  صحیح قدم تصور نہیں کرتے۔ علاقے کے  نسلی ڈھانچے کو بدلنا  ٹھیک نہیں ہوگا۔

جناب چاوش اولو نے  امریکی وزیر خارجہ  ریکس ٹیلرسن   کے  بروز جمعرات دورہ انقرہ کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ   اس دورے میں  فیتوکے سرغنہ  کی ترکی کو حوالگی، شام، عراق اور ترکی۔ امریکہ تعلقات  میں دلچسپی کے حامل تمام تر معاملات  پر غور کیا جائیگا۔

مغربی ملکوں کی  فیتو  کی  پشت پناہی کا بھی ذکر کرنے والے چاوش اولو نے بتایا کہ  اس تنظیم کو یورپ میں  جو کوئی  بھی تحفظ دینے کی کوشش کرے گا وہ  اس تنظیم کی 15 جولائی کی بغاوت سے بخوبی واقف ہے۔

 



متعللقہ خبریں